لاہور تعلیمی بورڈ آفس اتوار کو کھلا رہے گا

لاہور: 26 فروری: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے سیکنڈری سکول امتحان سالانہ 2011 میں شرکت کرنے والے امیدواران کی سہولت کے لئے بورڈ آفس کل 27 فروری 2011 بروز اتوار معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ ڈاکٹر محمد اکرم کاشمیری چیئرمین بورڈ نے ملازمین بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ امیدواران کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے اور تمام ملازمین اپنی سیٹوں پر موجود رہیں۔

شکریہ ایکسپریس