پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2010 کے امتحانی نتائج کا علان آج کریں گے ۔ اس موقع پر سادہ تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔
جن میں تعلیمی بورڈز کے چیرمین نتائج کا باضابطہ اعلان کریں گے اور پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں میڈلز ، تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کریں گے ۔