آج تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند


لاہورکے حلقے این اے 123میں ضمنی انتخابات کے موقع پر آج تمام سرکاری تعلیمی ادارے بندہیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں سے زیادہ تربدستور کھلے ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے مقامی چھٹی کے اعلان کے بعدآج تمام سرکاری اسکولز،کالجز اوریونیورسٹیزبند ہیں
تاہم شہرکے کئی پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھائی جاری ہے اور امتحانات لیے جارہے ہیں۔سالانہ امتحانات کی وجہ سے ان اداروں میں طلبہ اورطالبات کی حاضری بھی سو فی صد ہے۔دوسری جانب سرکاری تعلیمی اداروں کے گیٹس پرپرچے ملتوی ہونے کے نوٹس لگے ہوئے ہیں۔ شکریہ جنگ