لاہور میٹرک امتحانات کی تیاریاں مکمل


لاہور: لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اکرم کاشمیری نے کہا ہے کہ تیرہ مارچ سے شروع ہونے والے میڑک کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین لاہور بورڈ نے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر سے انیس لاکھ طلبہ میٹرک کے امتحان میں شرکت کریں گے جن کے لیے تین ہزار تین سو انچاس امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

Add new comment