اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا فاصلاتی ذریعہ تعلیم کا آغاز


بہاولپور: اسلامی یونیورسٹی بہاولپور نے جدید ترین تدریسی طریقہ کار اور قومی و بین الاقوامی پیشہ وارانہ ضروریات سے ہم آہنگ پروگراموں پر مشتمل فاصلاتی ذریعہ تعلیم کے نفاذ کا آغاز کر دیا ہے۔ بین الاقوامی تعاون و اشتراک سے شروع کیا جانے والا فاصلاتی ذریعہ تعلیم ملک میں موجود اسی طرز کے دیگر پروگراموں سے یکسر مختلف اور زیادہ کار آمد ہو گا۔ کیونکہ جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نصاب کی بدولت یہ پروگرام بین الاقوامی معیار کی فاصلاتی تعلیم فراہم کرے گا۔ تعلیم و تدریس کے لیے پہلے ہی یونیورسٹی اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کے ذریعے توسیعی اور ریکارڈ شدہ لیکچر کے ساتھ ساتھ بہترین تدریسی مواد اور ورکشاپ کے ذریعے طلبہ کے لیے عالمی معیار کی تدریس کا مکمل انتظام ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے عالمی سطح پر تعلیم مہیا کرنے کے لیے دنیا کی کئی بہترین یونیورسٹیوں اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے درمیان یادداشتوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔
یونیورسٹی فوری طور پر تمام شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ٴڈی کی سطح پر فاصلاتی تعلیمی پروگرام متعارف کرا رہی ہے جن کی تفصیلات جلد ہی اخبارات کے ذریعے مشتہر کر دی جائیں گی۔

Add new comment